زمبابوے میں "يوم الحسين" كانفرنس كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں "يوم الحسين" كانفرنس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: ۲۸ دسمبر ۲۰۰۹ء كو زمبابوے كے دارالحكومت حرارے میں حضرت فاطمہ كالج میں "يوم الحسين(ع)" كانفرنس منعقد ہوئی اس كانفرنس كا اہتمام حرارے میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں اسلامی انجمنوں كے عہديداروں اور زمبابوے كے مختلف شہروں میں مساجد كے پيش نمازوں اور ائمہ جمعہ نے شركت كی۔
حضرت فاطمہ(س) كالج كے پرنسپل "شيخ عبداللہ نے اس كانفرنس میں "تاريخ اسلام میں امام حسين علیہ السلام كا كردار" كے موضوع پر خطاب كيا۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج" اسدی موحد" نے بھی اس كانفرنس میں قيام امام حسين علیہ السلام كے موضوع پر خطاب كيا۔
516331