بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج شہر بندورا كے كمشنر اور ميئر سركاری عہديداروں اور مسلمانوں اور عيسائيوں نے شركت كی۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "محمد اسدی موحد" نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا مسئلہ غزہ اور فلسطين صرف مسلمانوں سے مربوط نہیں ہے بلكہ تمام دنيا كو چاہیے كہ وہ اس مسئلے كو اہميت دیں۔
اس سيمينار كے شركاء نے غزہ میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت كی۔
516387