تہران میں عاشورائے حسينی (ع) كی بے حرمتی كے خلاف لوگوں كا جم غفير

IQNA

تہران میں عاشورائے حسينی (ع) كی بے حرمتی كے خلاف لوگوں كا جم غفير

سياسی وسماجی گروپ: تہران كے غيور اور ولايت فقیہ كے مطيع لوگوں نے ايك عظيم احتجاجی ريلی میں شركت كر كے عاشورائے حسينی(ع) كی بے حرمتی پر اپنے غم وغصے كا اظہار كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز تہران كے لوگوں نے عاشورائے حسينی(ع) كی بے حرمتی كے خلاف ايك عظيم احتجاجی ريلی میں شركت كی۔
یہ احتجاجی ريلی تہران میں انقلاب چوك سے شروع ہوئی۔
اس احتجاجی ريلی میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد نے شركت كی اس ريلی كے شركاء نظام اور ولايت فقیہ كی حمايت میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس احتجاجی ريلی كے اختتام پر مشہد مقدس كے امام جمعہ آيت اللہ سيد احمد علم الہدی نے خطاب كيا۔
516407