زمبابوے میں "عاشورا اور غزہ" نامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں "عاشورا اور غزہ" نامی سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۳ جنوری بروز اتوار كو كادوما شہر كے امام خمينی سنٹر میں "عاشورا اور غزہ" نامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے كے مسلمانوں كی كونسل كے سربراہ "شيخ دعا اسماعيل"، كوثر فاؤنڈيشن كے سربراہ "شيخ مصطفی بسيلی"، زمبابوے كے ائمہ جماعات كی پاليسی كونسل كے سربراہ "شيخ لوانی" اور اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" اس سيمينار سے خطاب كریں گے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار كے ساتھ ساتھ غزہ كے موضوع پر كتابوں اور تصويروں كی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
516390