پاكستان میں عزاداری كے جلوس پر حملہ، اسلام كے دشمنوں كی بہت بڑی خدمت ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

پاكستان میں عزاداری كے جلوس پر حملہ، اسلام كے دشمنوں كی بہت بڑی خدمت ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے اپنی ايك گفتگو كے دوران پاكستان كے شہر "كراچی" میں عاشور كے دن عزاداری كے جلوس پر ہونے والے خودكش حملے كو اسلام كے دشمنوں كی بہت بڑی خدمت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے يكم جنوری كو اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں پاكستان كے شہر كراچی میں عزاداری پر خودكش بم دھماكے كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ امت اسلام ايسے حالات میں نئے عيسوی سال كا آغاز كر رہی ہے كہ ايك طرف فلسطين كے مظلوم عوام ظلم كی چكی میں پس رہے ہیں اور دشمن فلسطينی شہريوں كو قتل كر رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
انہوں نے مصر كی جانب سے لوہے كی ديوار بنانے كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايسے حالات میں كہ جب دشمن اپنے كھوكھلے وعدہ كے ذريعے موجود واقعيت كو تبديل كرنے كی كوشش كر رہا ہے ايك اسلامی ملك دشمن كی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے فلسطينيوں كے درد و رنج اور مشكلات میں اضافے كا باعث بن رہا ہے اور اس ديوار كی تعمير سے غزہ كے مظلوم عوام مزيد مشكلات میں گھر جائیں گے۔
علامہ فضل اللہ نے آخر میں پاكستان كے شہر كراچی میں عزاداری كے جلوس پر ہونے والے خود كش حملے كی شديد مذمت كرتے ہوئے اسے اسلام دشمن طاقتوں كی بہت بڑی خدمت قرار ديا ہے۔
517097