بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے "shorouknews" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سروے رپورٹ كے مطابق تركی كے نصف سے زائد شہری صہيونی حكومت كے مقابلے میں تركی كی حكومت كے موقف كی حمايت كرتے ہیں۔
اس رپورٹ كے مطابق تركی كے بڑے شہروں میں رہنے والے ۳۹ فيصد افراد اس ملك كے صہيونی حكومت كے ساتھ تعلقات كے مخالف ہیں۔
كہا جاتا ہے كہ غزہ كی پٹی میں تحريك حماس پر صہيونی حملے كی وجہ سے دونوں ممالك كے تعلقات میں كشيدگی پائی جاتی ہے۔
517351