بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد رضا قزلسفلی" نے يكم جنوری كو اس ملك كے بعض نيوز میڈيا كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ حضرت عيسی(ع) كہ جن كا نام قرآن كريم میں كئی مرتبہ ذكر ہوا ہے،الہی عظيم تحريك كے قائد تھے جنہوں نے شرك، طلم اور استكبار كے خلاف جدوجہد كی ہے اور توحيد، عدل وانصاف، اخلاق اور انسان كی نجات كے پرچم كو بلند كيا ہے۔ اس دور میں بشريت ہر دور سے زيادہ حضرت عيسی(ع) كے مہرومحبت كی محتاج ہے۔
انہوں نے قرآن كريم اور مسلمانوں كی نظر میں حضرت مريم(س) كے مقام و منزلت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم نے حضرت مريم(س) كو دنيا كی خواتين كے لئے ايك آئیڈيل قرار ديا ہے اور قرآن كريم میں حضرت مريم كے نام كا سورہ بھی موجود ہے۔
517406