اس سال كا عمرہ مفردہ سعودی عرب سے وزارت خارجہ كے تبادلہ خيال كا منتظر

IQNA

اس سال كا عمرہ مفردہ سعودی عرب سے وزارت خارجہ كے تبادلہ خيال كا منتظر

سماجی گروپ: حج وزيارت آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے انچارج كے بقول رواں میں عمرہ مفردہ كے لئے جانے والے ايرانی زائرين كا سفر سعودی حكام سے وزارت خارجہ ايران كے تبادل خيال سے مربوط ہے۔
حج و زيارت آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے انچارج عبداللہ نصيری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ حج وزيارت آرگنائزيشن نے ايرانی زائرين كے ساتھ سعودی عرب كے برے سلوك سے مربوط رپورٹ كو ايرانی صدر احمدی نژاد كے سامنے پيش كيا گيا ہے جس كی بنا پر ايرانی صدر نے وزارت خارجہ ايران كے سعودی حكام سےمذاكرات كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ لہذا اس وقت حج وزيارت آرگنائزيشن كےكوئی بھی عہديدار اس بارے میں كوئی ذمہ داری نہیں ركھتا اور ہم سعودی حكام كے ساتھ مذاكرات كے نتائج كےمنتظر ہیں۔
517429