لبنان كے عمل اسلامی محاز نے الازہر كی جانب سے لوہے كی ديوار بنانے كی اجازت دينے كی مذمت كی ہے

IQNA

لبنان كے عمل اسلامی محاز نے الازہر كی جانب سے لوہے كی ديوار بنانے كی اجازت دينے كی مذمت كی ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے عمل اسلامی محاز نے ۲ جنوری كو اپنے ايك بيانیے میں مصر اور غزہ كے درميان لوہے كی ديوار تعمير كرنے كو جائز قرار دينے والے الازہر كے فتوی كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے عمل اسلامی محاذ نے اپنے اس بيانے میں مصر اور غزہ كے درميان لوہے كی ديوار تعمير كرنے پر مبنی الازہر كے فتوی پر تعجب كا اظہار كيا ہے۔
اس محاذ نے مزيد كہا ہے كہ غزہ كی پٹی كے فلسطينيوں پر گھيراؤ تنگ كرنے كے ذريعے كبھی بھی مصر كی حاكميت اور امن وامان مستحكم نہیں ہو گا بلكہ مصر كی حاكميت اور امن وامان، ملت فلسطين كے شانہ بشانہ قيام اور اس ملت كی مدد میں مضمر ہے۔
اس كے علاوہ لبنانی كے جنوی علاقے صيدا اور زہرانی كے مفتی "محمد عسيران" نے بھی مصر كے مقابلے میں اپنا موقف اختيار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ديوار كو فوری طور پر منہدم كر دينا چاہیے۔
517757