تنزانیہ كے مدرسہ اہل البيت(ع) میں سواحيلی زبان میں حوزوی كتابوں كا ترجمہ

IQNA

تنزانیہ كے مدرسہ اہل البيت(ع) میں سواحيلی زبان میں حوزوی كتابوں كا ترجمہ

فكرونظر گروپ: المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے بين الاقوامی شعبہ سے وابستہ تنزانیہ كے مدرسہ اہل بيت(ع) نے اس اسلامی سنٹر كے طلباء كے بعض تحقيقی كاموں كو سواحيلی زبان میں حوزوی كتابوں كے ترجمہ سے مخصوص قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تنزانیہ كی رپورٹ كے مطابق دارالحكومت دارالسلام شہر كے دينی مدرسہ اہل البيت(ع) كے طلباء كی آخری تعليمی كيفيت اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ اس اسلامی سنٹر كے طلباء حوزوی كتابوں كا سواحيلی زبان میں ترجمہ كر رہے ہیں جو تنزانیہ كے شيعہ معاشروں كی ايك بہت بڑی خدمت ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس وقت تك علامہ شيخ محمد رضا مظفر كی كتاب "عقائد الامامیہ" اور سيد منذر حكيم كی كتاب "قبسات من قادۃ الھداۃ" كا ترجمہ ہو چكا ہے۔
517756