بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تحريك حماس كے سياسی دفتر كے ركن نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونی حكومت كی سياست نے ملت فلسطين كے تشخص اور اس ملت كو اس كے جائز حقوق سے محروم كرنے كا نشانہ بنا ركھا ہے اور اس سياست كے مقابلے كا بہترين ذريعہ استقامت وپائيداری ہے تاكہ فلسطينيوں كے حقوق كو واپس لوٹايا جا سكے۔
محمد نزال نے مزيد كہا كہ لہذا ہمیں چاہیے كہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم كر كے دشمن كا مقابلہ كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ غزہ كی جنگ میں ملت فلسطين كے ارادہ كو تحت تاثير قرار دينے كے لئے صہيونی حكومت ناكام رہی ہے كيونكہ اس ملت نے صہيونی حكومت كے غاصبوں كا مقابلہ كرنے كے لئے استقامت اور پائيداری كا راستہ اپنايا ہے۔
518580