استنبول كی ميونسپل كمیٹی كی جانب سے "محرمیہ" نامی موسيقی البم كی اشاعت

IQNA

استنبول كی ميونسپل كمیٹی كی جانب سے "محرمیہ" نامی موسيقی البم كی اشاعت

اعزازی نامہ نگار/جواد بيطرفان: استنبول كی ميونسپل كمیٹی كے ثقافتی شعبہ نے ماتم كربلا اور اہل بيت(ع) سے عشق كا تعارف كروانے كی غرض سے "محرمیہ" نامی موسيقی كا البم شائع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے "توركوك بيز" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ موسيقی كا یہ البم "محرمیہ" كے نام سے شائع كيا گيا ہے اور اس میں ماتم كربلا اور اہل بيت(ع) سے عشق و محبت كے ۱۲ اثر شامل ہیں۔
"محرمیہ" نامی موسيقی كے اس البم كو تاشكين ساواش نے آمادہ كيا ہے۔
518462