قطر میں غزہ كی عوام كے ايثار وقربانی كی ياد میں پروگرام كا انعقاد

IQNA

قطر میں غزہ كی عوام كے ايثار وقربانی كی ياد میں پروگرام كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: قطر میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۷ جنوری كو دوحہ شہر كے ايرانی سكولوں كے ہال میں غزہ كے مظلوم عوام كے ايثار و قربانی كی ياد میں ايك پروگرام منعقد كيا جا رہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں قطر میں ايران كے سفير "عبداللہ محمد سہرابی" ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "مہدی احمدی" بعض اسلامی ممالك كے سفراء، ايرانی اور فلسطينی طلباء شركت كریں گے۔
اس كے علاوہ اس پروگرام میں قطر میں ايرانی سفير غزہ اور اسرائيلی مظالم كے بارے میں تقرير كریں گے۔
518513