بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے تحريك حماس كے سياسی دفتر كے سربراہ خالد مشعل اور ان كے ہمراہ وفد سے جدہ میں ملاقات كے دوران كہا ہے كہ oic ملت فلسطين سے مربوط مسائل كو حل كرنے میں سستی اور كوتاہی نہیں كرتی۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ oic ہميشہ ملت فلسطين كی حمايت اور اس علاقے كے لوگوں كو مالی امداد پہنچانے میں كوشش كرتی رہے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطين میں قومی اتحاد كے قيام كے ذريعے غزہ كی پٹی كے تباہ ہونے والے علاقے كی تعمير نو كی جا سكتی ہے۔
اس ملاقات میں خالد مشعل نے بھی فلسطين میں قومی اتحاد واور ملت فلسطين كی جدوجہد اور قدس كی حمايت كرنے كے سلسلے میں oic كی كوششوں كو سراہا ہے۔
519028