اسلامی جمہوریہ ايران اس وقت، فلسطينی عوام كی راہ نجات كے طور پر پہچانا جاتا ہے

IQNA

اسلامی جمہوریہ ايران اس وقت، فلسطينی عوام كی راہ نجات كے طور پر پہچانا جاتا ہے

سياسی گروپ: مسئلہ فلسطين، لبنانی مقاومت كی حمايت اور قدس كی مركزيت میں فلسطينی حكومت كی تشكيل كے بارے میں اسلامی جمہوریہ ايران كا موقف باعث بنا ہے كہ اسلامی انقلاب تمام لوگوں كے لئے راہنمائی كی علامت اور فلسطينی عوام كی پناہ گاہ كے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سوریہ كی پارليمنٹ كے اسپيكر محمود الابرش نے ۶ جنوری كو ايرانی پارليمنٹ سے خطاب كيا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق سوریہ كی پارليمنٹ كے اسپيكر نے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم انتہائی سخت اور حساس حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور ہم ايك دوسرے كے تعاون سے دشمنوں پر غلبہ پا سكتے ہیں۔
انہوں نے ايران كے صلح آميز ایٹمی پروگرام كی حمايت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ايران نے ابتداء ہی سے علاقائی اور بين الاقوامی سطح پر امن وامان كے ايجاد كے لئے اہم كردار ادا كيا ہے اور یہ ہميشہ عالمی استكبار كے مقابلے میں ڈٹا رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے محكم اور مضبوط موقف نے مغرب كو ناراض كيا ہوا ہے اسی وجہ سے وہ ہميشہ ايران اور ان كے مقابلے میں استقامت كرنے والوں كے خلاف سازشیں كرنے میں مصروف ہے۔ الابرش نے مزيد كہا كہ مسئلہ فلسطين لبنان كی استقامت اور فلسطينی حكومت كی تشكيل كے بارے میں اسلامی جمہوریہ ايران كا موقف تمام لوگوں كے ہدايت و رہنمائی كی علامت بن چكا ہے اور فلسطينی عوام كی مشكلات كے راہ حل كے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
519583