المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے تيرہویں علمی مقابلے كا انعقاد

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے تيرہویں علمی مقابلے كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/كرارعلی جعفری: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی اس يونيورسٹی كے طلباء كے لئے تيرہواں علمی مقابلہ منعقد كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس علمی مقابلے كے انعقاد كا مقصد اس يونيورسٹی كے طلباء كی علمی سطح كو بلند كرنا ہے اور یہ مقابلے دومرحلوں میں منعقد ہوں گے۔
یہ مقابلے، تاريخ اسلام، فلسفہ اسلامی، علوم قرآن وحديث، تفسير و علوم قرآنی، ادبيات عرب، شناخت شيعہ اديان ومذاہب اسلامی، فلسفہ اور عرفان كے موضوعات پر منعقد ہوں گے۔
قم میں ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس يونيورسٹی كے وہ طلباء اس مقابلے میں حصہ لے سكتے ہیں جنہوں نے ابتدائی تعليم، ايف اے، بی اے اور ايم اے كے كورسز میں شركت كی ہو۔
اس علمی مقابلے میں حصہ لينے كے لیے ناموں كے اندراج كی تاريخ ۴ جنوری سے ليكر ۱۴ جنوری تك ہے یہ مقابلے دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے جن كا پہلا مرحلہ ۱۱ مارچ اور دوسرا مرحلہ ۱۳ مئی كو منعقد ہو گا۔
519711