سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے ارٹھوڈكس سريانی عيسائيوں كے مذہبی لیڈر نے لبنان میں ايرانی سفارتخانے كے سفير اور ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سے ملاقات كے دوران اسلامی جمہوریہ ايران اور مسلمانوں كے بارے میں مغربی حكومتوں كی سياست كو غير قابل قبول قرار ديتے ہوئے نسل پرست صہيونی افكار كو اس سياست كی بناد قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے ارتھوڈكس سريانی عيسائيوں كے مذہبی لیڈر "اسقف جورج صليبا" نے ۴ جنوری كو لبنان میں ايرانی سفير "حسينيان" اور ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "رئيس زادہ" سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ میں امام حسين علیہ السلام كا بہت زيادہ احترام كرتا ہوں اور میں نے عراق كے مقدس مقامات كی زيارت كی ہے۔
انہوں نے كتاب سلمان رشدی اور ڈنماركی شخص كے توہين آميزہ خاكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا یہ اہانت، مسلمانوں سے پہلے عيسائيوں كے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے عيسائيت كے بارے میں ايران میں بنائی جانے والی فلموں منجملہ "فلم عذرا" كے بارے میں كہا ہے كہ دينی اور الہی اقدار كی تبيين میں ايران نے بہت اہم اقدامات كیے ہیں۔
519605