احسان اوغلو نے يمن میں امن كے قيام كے لئے oic كی كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

احسان اوغلو نے يمن میں امن كے قيام كے لئے oic كی كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل نے اپنی ايك گفتگو كے دوران يمن میں امن كے قيام كے لئے اس آرگنائزيشن مسلسل كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ۷ جنوری كو يمن كے وزير خانہ سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ oic يمن میں امن قائم كرنے كے لئے حكومت يمن كی كوششوں كی حمايت كرے گی۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا ہے كہ وہ يمن كے موجودہ مسئلہ كو بين الاقوامی مسئلہ بنانے اور يمن كے اندرونی معاملات میں مداخلت كرنے كے لئے oic كی ہر قسم كی كوششوں كو مسترد كرتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں عالمی برادری سے اپيل كی ہے كہ وہ پائيدار امن كے لئے كی جانے والی حكومت يمن كی كوششوں كی حمايت اور اس ملك كی امداد كرے۔
520367