بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ۷ جنوری كو يمن كے وزير خانہ سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ oic يمن میں امن قائم كرنے كے لئے حكومت يمن كی كوششوں كی حمايت كرے گی۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا ہے كہ وہ يمن كے موجودہ مسئلہ كو بين الاقوامی مسئلہ بنانے اور يمن كے اندرونی معاملات میں مداخلت كرنے كے لئے oic كی ہر قسم كی كوششوں كو مسترد كرتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں عالمی برادری سے اپيل كی ہے كہ وہ پائيدار امن كے لئے كی جانے والی حكومت يمن كی كوششوں كی حمايت اور اس ملك كی امداد كرے۔
520367