افغانستان میں قرآن كريم كے گہرے مطالعے كے بعد چار افراد نے اسلام قبول كر ليا ہے

IQNA

افغانستان میں قرآن كريم كے گہرے مطالعے كے بعد چار افراد نے اسلام قبول كر ليا ہے

فكرونظر گروپ: افغانستان كے دارالحكومت كابل انسپيكشن آرگنائزيشن نے قرآن كريم اور اسلامی تعليمات كے گہرے مطالعے كی بنا پر چار غير ملكی افراد كے اسلام قبول كرنے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے عالم دين مولوی قاضی نے كابل كی انسپيكشن آرگنائزيشن كے دفتر میں ان چار غير ملكيوں كے اسلام قبول كرنے كے پروگرام میں شركت كرتے ہوئے ان افراد كے اسلام قبول كرنے كا سب سے اہم سبب آيات الہی كا گہرا مطالعہ، مسلمانوںكے اچھے اخلاق اور اسلام كی با افتخار تاريخ قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ان افراد میں سے تين كا تعلق انڈيا سے اور چوتھے كا تعلق نيپال سے ہے اور اس خصوصی پروگرام كے انعقاد كے بعد انہوں نے شہادتين كو زبان پر جاری كرتے ہوئے اسلام قبول كر ليا ہے اور اپنے اسلامی نام منتخب كیے ہیں۔
519773