بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ كے اس بيانیے میں آيا ہے كہ گزشتہ چند دنوں كے دوران میڈيا نے سعودی عرب كے ايك شيخ گستاخانہ اظہارات كو شائع كيا ہے جس میں مذہب شيعہ اور اس كی تاريخ نيز آيت اللہ سيستانی كی اہانت كی گئی ہے اور اس قسم كے الفاظ اپنی زبان پر لائے ہیں كہ اگر تھوڑی سی عقل، شريف يا دين ہوتا تو ہرگز ايسی بات نہ كرتے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ اس نفرت آميز اور برے كلام كے مقابلے میں فقط یہی كہتے ہیں كہ شيعوں كو اس قسم كے نام نہاد عالم دين كے نظريات كی ضرورت نہیں ہے اور جو كچھ اس نے كہا وہ اسی كی طرف پلٹتا ہے۔
حزب اللہ نے مزيد كہا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كی شخصيت اس سے كہیں بالاتر ہے كہ كوئی اس قسم كی گستاخيوں سے ان كی اہانت كرے اور اس شيعہ مراجع كی اہانت تمام شيعہ علماء، مراجع اور مجاہدين كی توہين ہے۔
حزب اللہ نےآخر میں سعودی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كے نام نہاد علماء كے خلاف عدالتی كاروائی كرنے كے لئے اقدامات كرے۔
520229