سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں "قرآن كريم كے ساتھ كيسے زندگی گزاریں" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں "قرآن كريم كے ساتھ كيسے زندگی گزاریں" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/علی حسينی قمی: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں ۱۱ جنوری كو "قرآن كريم كے ساتھ كيسے زندگی گزاریں" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" امارات میں اعزازی نامہ نگار نے سعودی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے دارالحكومت رياض كی ملك عبدالعزيز يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی كالج میں ۱۱ جنوری بروز سوموار كو یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی يونيورسٹيوں كے اساتذہ، ماہرين اور اسلامی شخصيات شركت كریں گی۔
520650