سری ليون میں امربالمعروف اور نہی عن المنكر كی اہميت كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

سری ليون میں امربالمعروف اور نہی عن المنكر كی اہميت كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے فری ٹاؤن شہر ك "رحيم" مسجد میں اپنی گفتگو كے دوران معاشرے میں امربالمعروف اور نہی عن المنكر كی اہميت كی وضاحت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد رضا قزلسفلی" نے ۸ جنوری كو فری ٹاؤن شہر كی "رحيم" مسجد میں اپنی گفتگو میں معاشرے میں امربالمعروف اور نہی عن المنكر كی اہميت كی وضاحت كرتے ہوئے احكام اسلام كے مكمل نفاذ اور مسلمانوں كے مقدس مقامات كی اہانت كرنے والے عناصر كی مذمت كے بارے میں گفتگو كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تمام انسانوں كی یہ آرزو ہے كہ معاشرہ انسانی اقدار سے سرشار اور فساد و برائيوں سے خالی ہو اور امربالمعروف اور نہی عن المنكر اس آرزو كے تحقق كے لئے ايك مہم ترين ضمانت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ موجودہ دور میں اسلام كے دشمنوں كی دشمنی كا ايك طريقہ مسلمانوں كے مقدسات منجملہ پيغمبر اكرم(ص) اور اہل بيت(ع) كی اہانت كرنا ہے ليكن دشمن كی تمام تر كوششوں كے باوجود اہل بيت(ع) سے محبت میں بہت زيادہ اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت مسلمانوں كو درپيش چيلنجز میں سے ايك اسلام كے بعض احكام كا نفاز ہے۔
521129