بيروت میں دينی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

IQNA

بيروت میں دينی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

فكرونظر گروپ: يونيسكو كے اديان كے مابين گفتگو و دينی تطبيقی تحقيقاتی مركزی كی كوششوں سے لبنان كے دارالحكومت بيروت كے علاقے "اشرفیہ" میں واقع كليسا "قديس يوسف" سے وابستہ نمائش ہال میں ۱۳ جنوری كو اسلامی اور عيسائی تاليفات پر مشتمل دينی كتابوں كی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنانی وزير ثقافت "سليم وردہ" كی نگرانی میں منعقد ہونے والی یہ پانچ روزہ نمائش اور ۲۰۰۹ء میں بيروت كتاب كا بين الاقوامی دارالحكومت" كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں كے سلسلے كی ايك كڑی ہے۔
بيروت كی نمائش كے انعقاد كا مقصد لبنان میں اسلامی اور عيسائی گفتگو كے واقعی تسلسل اور اس كو درپيش چيلنجز سے آگاہی حاصل كرنا ہے۔
اس نمائش كے ساتھ ساتھ "اسلامی اور عيسائی كتابوں كی واقعيت اور حقيقت اور ان كا مستقبل" كے عنوان سے ايك نشست اور تعليمی و تربيتی وركشاپ بھی منعقد ہو رہی ہے جس میں گفتگو كی ادبيات سے آگاہ شخصيات شركت كریں گی۔
522374