بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے ۱۱ جنوری كو تہران میں الجزائر كے جديد سفير "سفيان ميمونی" سے ملاقات كے دوران ايران اور الجزائر كے درميان تعلقات كی بنياد كو دينی اعقتادات قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور الجزائر كی دو ملتون كے درميان اخوت اور بھائی چارے كا جذبہ دونوں ممالك كے تعلقات كے فروغ كا باعث ہے۔
احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ انسانيت كے دشمن دنيا میں ايك بھی اسلامی ملك كو ترقی يافتہ نہیں ديكھنا چاہتے اور صہيونی حكومت كی تاسيس عراق، افغانستان اور پاكستان پر حملہ اور يمن كے حالیہ حالات، اسلام كے دشمنوں كے ناپاك عزائم كی تائيد كرتے ہیں۔
لہذا ان حالات میں اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ دشمنوں كو ان كے اہداف میں ناكام كرنے كے لئے كوششیں كریں۔
ايرانی صدر نے مزيد كہا كہ عالمی تبديليوں اور استكباری نظام كے خاتمے كے پيش نظر بين الاقوامی سطح پر عادلانہ نظام قائم كرنے كی ذمہ داری دوگنی ہو گئی ہے۔
522331