بيروت میں "مقاومت كی حمايت" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

بيروت میں "مقاومت كی حمايت" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے دارالحكومت بيروت كے "اونيسكو" پيلس میں ۱۵ جنوری كو "مقاومت كی حمايت" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے al-akhbar سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ تين روزہ عربی اور بين الاقوامی سيمينار "مقاومت كے ہمراہ" كے نعرے سے منعقد ہو گا اور اس میں دنيا میں اسلامی مقاومت اور استقامت كے تجربات اور نتائج كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں مقاومت لبنان كی نمائندگی كرتے ہوئے سيد حسن نصر اللہ، مقاومت فلسطين كی نمائندگی كرتے ہوئے تحريك حماس كے سياسی دفتر كے سربراہ خالد مشعل اور عراقی مقاومت اور استقامت كی نمائندگی كرتے ہوئے عراقی مسلمان عالم دين "حارث انصاری" تقارير كریں گے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں برطانیہ كی پارليمنٹ كے سابق ركن "جرج گلاوی" اور امريكہ كے سابقہ اٹارنی جنرل "رمزی كلارك" جيسے ملت فسطين كے حقوق كے حامی بين الاقوامی گروپوں كے نمائندے بھی تقرير كریں گے۔
بيروت میں منعقد ہونے والے اس سيمينار میں "قدس اور غزہ" محاصرہ اور یہودی بنانا" مقاومت كی حمايت میں شہری معاشرہ اور قومی تحريك كا كردار" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
523074