ايران اور قطر نے "اسلام میں وقف" كے موضوع پر مشتركہ سيمينار كے انعقاد كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

ايران اور قطر نے "اسلام میں وقف" كے موضوع پر مشتركہ سيمينار كے انعقاد كی ضرورت پر زور ديا ہے

فكرونظر گروپ: قطر میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر اور سفير نے اس ملك كے وزير اوقاف سے ملاقات كرتے ہوئے "اسلام میں وقف" كے موضوع پر مشتركہ سيمينار اور نشستوں كے انعقاد كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قطر میں ايرانی سفير "سہرابی" نے ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "احمدی" كے ہمراہ ۱۲ جنوری كو قطر كے وزير اوقاف "احمد عبداللہ المری" سے ملاقات كے دوران "اسلام میں وقف" كے موضوع پر مشتركہ سيمينار اور نشستوں كے انعقاد كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام میں وقف كا موضوع ايك خاص اہميت كا حامل ہے جو اقتصادی، ثقافتی اور سماجی خلا كو پُر كر سكتا ہے۔
اسی طرح احمدی نے بھی اس ملاقات میں كہا ہے كہ دينی اور ثقافتی پروگرامنگ میں بصيرت اور تدبير مذاہب كو ايك دوسرے كے قريب كرنے میں موثر واقع ہو سكتی ہے۔
لہذا ايرانی كلچرل سنٹر نے دوحہ میں شيعہ اور سنی علماء كی شركت سے عالم اسلام كے ثقافتی مواقع كے بارے میں ايك سيمينار منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
523172