برطانیہ میں "اسلامی انقلاب ايران كے بعد ثقافت و سياست كا رابطہ" كے موضوع پر سيمينار انعقاد

IQNA

برطانیہ میں "اسلامی انقلاب ايران كے بعد ثقافت و سياست كا رابطہ" كے موضوع پر سيمينار انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: برطانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اسلامی انقلاب كی كاميابی كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے ۲۸ جنوری كو "دوزہم" يونيورسٹی میں "اسلامی انقلاب ايران كے بعد ثقافت و سياست كا رابطہ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق دوزہم يونيورسٹی كے ايرانی مطالعات سنٹر كے تعاون اور برطانیہ كے دانشوروں اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ كو اسلامی انقلاب ايران كے تاريخ ساز واقعات، ملكی اور بين الاقوامی مختلف زاويوں میں سياست و ثقافت كے مختلف ميدانوں میں اس كی عجيب تاثير كی طرف جذب كرنے كی غرض سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی انقلاب ايران كے بعد ثقافت و سياست كا رابطہ، سماجی توسيع میں عورتوں كا كردار، سنيما كے مختلف ميدانوں میں ايران میں سياست اور آرٹ كا رابطہ، تھیٹر، موسيقی، اسلامی انقلاب كے بعد تعليمی تحولات اور ايران میں سياست اور ثقافت پر غير ملكی میڈيا كی تاثير جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
523790