بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے اس ملك كے سٹلائٹ چينل المنار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنانی صدر ميشل سليمان كے صدارت میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار میں "تحريك حماس كے سياسی دفتر كے نائب صدر "موسی ابومرزوق" اور حزب اللہ كی سياسی كونسل كے سربراہ "ابراہيم امين السيد" جيسی عالم اسلام كی سياسی شخصيات نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار كے شركاء نے شہر قدس كے حالات، اس شہر اور مسجد الاقصی كی نجات كے سلسلے میں بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس كی مستقبل كی سياست موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
تحريك حماس كے سياسی دفتر كے نائب صدر اپنی گفتگو كے دوران صہيونی حكومت كا مقابلہ كرنے كے لئے استقامت كے مجاہدين كی راہ كو جاری ركھنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے مصر اور غزہ كے درميان فولادی ديوار كی تعمير پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔
523439