علامہ فضل اللہ نے غير ملكی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ نے غير ملكی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع علامہ فضل اللہ نے اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل حجۃ الالسلام اختری اور تقريب مذاہب كی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری سے عليحدہ عليحدہ ملاقات كرتے ہوئے عربی ممالك اور اسلامی جمہوریہ ايران كے درميان تعلقات كے فروغ اور غير ملكی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی وحدت كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے ۱۴ جنوری كو تقريب مذاہب كی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل علامہ فضل اللہ محمد علی تسخيری سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك سياسی اور حكيمانہ حركت كے ذريعے غير ملكی يلغار كو روكنے اور عربی ممالك كے ايران كے ساتھ تعلقات كے استحكام كے ذريعے مغربی اور استكباری دباؤ كے مقابلے میں اسلامی ملك كی حمايت كرنی چاہیے۔
انہوں نےايران اور عربی ممالك بالخصوص سعودی عرب كے تعلقات كو پيچيدہ اور مشكل بنانے كے لئے كی جانے والی كوششوں پر آگاہ كرتے ہوئے كہا كہ تمام اسلامی ممالك كو غير ملكی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ہوشيار رہنا چاہیے۔
علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا كہ استكباری سازشوں نہ فقط ايران بلكہ ہر قسم كی استكبار مخالف كوششوں كو نشانہ بنايا ہوا ہے۔
523768