فولادی ديوار كی تعمير صہيونزم كی غاصبانہ حقيقت كو برملا كرتی ہے

IQNA

فولادی ديوار كی تعمير صہيونزم كی غاصبانہ حقيقت كو برملا كرتی ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے مصر كی سرحد پر ديوار كی تعمير كرنے والے صہيونی حكومت كی غاصبانہ پاليسيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ديوار صہيونی حكومت كی غاصبانہ حقيقت كو آشكار كرتی ہے تاكہ وہ اپنے آپ كو ايك مستحكم حقيقت كے طور پر سامنے لائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنانی شيعوں كے مرجع علامہ سيد محمد فضل اللہ نے ۱۵ جنوری كو اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ صہيونی حكومت یہ گمان كرتی تھی كہ یہ فولادی ديوار مجاہدين كے ميزائلوں كے سامنے ركاوٹ بن سكتی ہے۔
علامہ فضل اللہ نے غزہ كی پٹی میں ہزاروں بے گناہ لوگوں كے قتل میں اسرائيل دہشت گردوں كی كاروائيوں كے مقابلے میں عربی ممالك كی خاموشی پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا ہے كہ بعض عربی ممالك فلسطينيوں كے محاصرہ كو قومی مسئلے سے تعبير كرتے ہیں۔
جبكہ ہم تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان سے سنتے ہیں كہ وہ اقوام متحدہ میں اصلاحات كا مطالبہ كر رہے ہیں۔ اجراء اور نفاذ كے بغير قرارداد كی منظوری كوبے معنی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ لبنان اور ايران كے خلاف امريكہ اور اسرائيل كی تازہ دھمكياں اور ايرانی ایٹمی دانشوروں كے بارے میں قتل كے بارے میں اظہار ونظر دباؤ كا ايك نيا مرحلہ ہے۔
524040