قدس كو درپيش چيلنجز كا جائزہ لينے كے لئے اسلامی اور عربی ممالك كے ہنگامی اجلاس كا مطالبہ

IQNA

قدس كو درپيش چيلنجز كا جائزہ لينے كے لئے اسلامی اور عربی ممالك كے ہنگامی اجلاس كا مطالبہ

فكرونظر گروپ: قدس كے ساتویں بين الاقوامی سيمينار نے اسلامی اور عربی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قدس اور مسجد الاقصی كو درپيش چيلنجز كا جائزہ لينے كے لئے ايك ہنگامی اجلاس طلب كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت كے "اونيسكو" پيلس میں بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس كی كوششوں سے ۱۳ اور ۱۴ جنوری كو منعقد ہونے والے سيمينار كے شركاء نے ايك بيانیہ صادر كرتے ہوئے مسلمان اور عرب ملتوں سے كہا ہے كہ وہ قدس كے دفاع كے لئے اپنی كوششوں كو تيز تر كر دیں۔
اس سيمينار میں يوسف قرضاوی كو بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس كی ٹرسٹيز كونسل كا سربراہ اور محمد نور ہدایہ، بشارہ مرہج اور اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمين محمد حسين اختری كو ان كے تين نمائندوں كے طور پر انتخاب كيا گيا ہے۔
اس سيمينار كے اختتامی بيانیے میں صہيونی حكومت كے مسلسل مظالم، قدس كو یہودی بنانے اور فلسطينی شہريوں كو ہجرت پر مجبور كرنے، اسلامی اور عيسائی مقامات كو تبديل كرنے، حقيقی عربی ثقافت كونابود كرنے اور اس ظالم حكومت كے ديگر ناجائز اقدامات كی مذمت كی گئی ہے۔
524127