سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر كی علمی انجمن كے سربراہ نے وہابی علماء كی آيت اللہ العظمی سيستانی كی اہانت اور مسلمانوں كے درميان اس فرقے كے اقدامات كی عدم تاثير امت اسلامی كی بصيرت اور توجہ كو قرار ديتے ہوئے كہا كہ وہابيوں كا مقصد فقط مسلمانوں كی صفوں كے درميان تفرقہ اور اختلافات ايجاد كرنا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر كی علمی انجمن كے سربراہ آيت اللہ مہدی ھادوی تہران نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كےدوران طول تاريخ میں شيعہ مرجعيت كو شيعہ مذہب كی حفاظت قرار ديتے ہوئے كہا كہ ان آخری سالوں میں عراق كے واقعات كے بعد یہ مسئلہ آيت اللہ سيستانی مرجعت میں جلوہ گر ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام كے دشمن اس كوشش میں ہیں كہ مرجعيت كے مقام كو گھٹا كر سياسی اور سماجی مسائل میں ان كے كردار كو كم كيا جائے كيونكہ مرجعيت ہميشہ امت اور اسلامی كی وحدت اور طاقت كا مركز رہی ہے۔
ھادوی تہرانی نے كہا كہ ان آخری سالوں میں عراق كے مسائل میں آيت اللہ سيستانی كے كردار نے مرجعيت كی طاقت اور قدرت كو نماياں كيا ہے اور اسی وجہ سے مرجعيت كا مقابلہ كرنےكا نظریہ پيدا ہوا ہے۔
انہوں نے كہا كہ سعودی حكومت عراق میں آيت اللہ سيستانی كے بھرپور كردار پر پريشان ہے كيونكہ یہ عراقی شيعوں اور تمام مسلمان ملتوں كے فائدے میں ہے۔
524353