لبنان میں ''علمائے مسلمان كا بين الاقوامی اجتماع" كے منصوبے كے افتتاح كا جائزہ

IQNA

لبنان میں ''علمائے مسلمان كا بين الاقوامی اجتماع" كے منصوبے كے افتتاح كا جائزہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے علمائے مسلمان كے اجتماع كے ٹرسٹيز گروپ كے سربراہ نے تقريب مذاہب ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل سے ملاقات كرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی كی موافقت كی صورت میں علمائے مسلمان كے بين الاقوامی اجتماع كے افتتاح كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے مسلمان علماء كے اجتماع كے ٹرسٹيز گروپ كے سربراہ "شيخ احمد الزين" نے تقريب مذاہب ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے مسلمان علاء كا اجتماع ايك كامياب تجربہ ہے جو تمام ممالك میں نافذ كيا جا سكتا ہے اور یہ اجتماع قائد انقلاب اسلامی كی موافقت كی صورت میں مسلمان علماء كے اجتماع كو افتتاح كرنے پر آمادہ ہے۔
آيت اللہ تسخيری نے بھی اس ملاقات میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ لبنان كے مسلمان علماء كا اجتماع تقريب مذاہب اسلامی كی ديرينہ آرزو ہے۔
524702