شيكاگو كے اسلامی سنٹر كی تخصصی ويب سائٹ "معصوم" اسلام و تشيع كے بارے میں معلومات پيش كرنے میں پيش پيش

IQNA

شيكاگو كے اسلامی سنٹر كی تخصصی ويب سائٹ "معصوم" اسلام و تشيع كے بارے میں معلومات پيش كرنے میں پيش پيش

سماجی گروپ: "معصوم" سائٹ اسلام و تشيع كے بارے میں تخصصی معلومات پيش كرنے ار شيكاگو كے معصوم اسلامی سنٹر كے پروگراموں كو منعكس كرنے میں مصروف عمل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شيكاگو كے اسلامی سنٹر كا نام معصوم ہے اور معصوم ويب سائٹ اس سنٹر كے پروگراموں اور سرگرميوں كے بارے میں معلومات فراہم كر رہی ہے۔
اس سائٹ میں مختلف آپشنز موجود ہیں جو مخاطبين كو دينی اور مذہبی معلومات فراہم كرتے ہیں جن میں سے ايك آپشن كا نام "ہردن كی تصوير" ہے كہ جس میں اسلامی، تاريخی اور مذہبی مقدس مقامات كی تصاوير دكھائی جاتی ہیں۔
اس سائٹ كے ايك خصوصی آپشن میں ماہ محرم اور صفر میں "معصوم" اسلامی سنٹر كے مذہبی پروگراموں كو دكھايا جاتا ہے اس كے علاوہ معصوم لائبريری، عزاداری كے پروگراموں كی شہوليات فراہم كرنا، مينجمنٹ، اخبار اور معلومات جيسے آپشنز بھی موجود ہیں۔
524859