سياسی گروپ: غلام علی حداد عادل نے سينيگال كے وزير ثقافت سے ملاقات كے دوران مغربی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں اسلامی ثقافت كے تشخص كے تحفظ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ مغربی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں اسلامی ممالك منظم اور دقيق پروگرامنگ اور ثقافتی معاملات كے فروغ كے ذريعے موثر اقدامات انجام دے سكتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے پارليمنٹ كے ادارہ ذرائع ابلاغ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سينيگال كے وزير ثقافت "ممدوبوسولی" نے ۱۸ جنوری كو ايرانی پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كے سربراہ "غلام علی حداد عادل" سے ملاقات كی ہے۔
حداد عادل نے اس ملاقات میں ايران اور سينيگال كے دوستانہ تعلقات اور مختلف ميدانوں میں دونوں ممالك كے تعاون پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے دونوں ممالك كے مابين سياسی، اقتصادی، پارليمانی اور بالخصوص ثقافتی ميدانوں میں تعلقات كو فروغ دينے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے مغربی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں اسلامی ثقافت كے تشخص كے تحفظ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ مغربی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں اسلامی ممالك اپنے منظم اور دقيق پروگرامنگ اور ثقافتی تعاون كے ذريعے موثر اقدامات كر سكتے ہیں۔
525534