اسلام سے ناواقفيت، خاندانی بنياد كی تباہی كا سبب ہے

IQNA

اسلام سے ناواقفيت، خاندانی بنياد كی تباہی كا سبب ہے

سياسی وسماجی گروپ: قرآن كے سائنسی اعجاز كے نامور استاد "محمد راتب نابلسی" نے ۱۷ جنوری كو اردن كے دارالحكومت امان كی ايك نشست میں اپنی تقرير كے دوران اسلامی تعليمات سے ناواقفيت كو خاندانی بنيادوں كی تباہی كا باعث اور مياں بيوی كے درميان تعلقات میں اخلاقی برائيوں كی بنياد قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امان میں "اسلام اور مغرب كی نظر میں عورت كی آزادی" كے موضوع پر منعقدہ نشست میں خطاب كرتے ہوئے محمد راتب نابلسی نے قرآنی آيات اور احاديث نبوی سے استفادہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام میں مياں بيوی كے درميان تعلقات ايك دوسرے كے احترام پر استوار ہیں اور رسول اكرم(ص) نے ہميشہ مياں بيوی كے درميان محبت و مودت كے مفہوم كی تقويت كی اہميت كو بيان فرمايا ہے۔
نابلسی نے مزيد كہا كہ دين اسلام نے مرد اور عورت كے درميان نفسياتی، سماجی، ذہنی اور جسمانی فرق كو ايك دوسرے پر برتری اور فوقيت كا سبب قرار ديا ہے يكہ ہميشہ معاشرے میں ان كے انسانی كردار كی اہميت كو بيان كيا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ اسلامی شريعت اور فقہ میں عورت كو بہت بلند مقام حاصل ہے اور اس مقام سے چشم پوشی كرنے كی ہر كوشش كو شكست كا سامنا كرنا پڑے گا۔
525516