غزہ كے محاصرہ كے مقابلے میں عرب حكمرانوں كے غلط موقف پر اردوغان كی نكتہ چينی

IQNA

غزہ كے محاصرہ كے مقابلے میں عرب حكمرانوں كے غلط موقف پر اردوغان كی نكتہ چينی

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے ۱۷ جنوری كو اپنی ايك گفتگو كے دوران غزہ كے محاصرہ اور اس علاقے میں صہيونی حكومت كے مظالم كے مقابلے میں عربی ممالك كے حكمرانوں كے غلط موقف پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے فرانسيسی خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رجب طيب اردوغان نے امارات اور سعودی عرب كے سفر سے پہلے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كے محاصرے كے مقابلے میں عربی حكومتوں نے درست موقف اختيار نہیں كيا ہے اور مسلمانوں كی اميدوں پر پورے نہیں اترے ہیں۔
تركی كے وزير اعظم نے مزيد كہا كہ غزہ كی پٹی میں ملت فلسطين كی مصيبتوں اور اس علاقے كے محاصرے كے مقابلے میں عرب حكمرانوں كےموقف قابل افسوس ہیں۔
كہا جاتا ہے كہ رجب طيب اردوغان نے غزہ كی پٹی میں صہيونی حكومت كی سياست كو كئی مرتبہ تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے ملت فلسطين كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
525597