تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كی المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے قائم مقام سے ملاقات

IQNA

تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كی المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے قائم مقام سے ملاقات

سياسی و سماجی گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے قائم مقام نے تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر سے ملاقات كےدوران ان دو اداروں كے دوستانہ باہمی تعاون كو اس ملك میں دينی اور تبليغی سرگرميوں كا بہترين موقع قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے قائم مقام "مہدوی پور" نے ۱۷ جنوری كو تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "جلال تملہ" سے ملاقات كے دوران اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے اداروں كو بيرون ملك میں مناسب تعاون كے ذريعے اپنے اہداف كی تكميل كرنی چاہیے۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ ان دونوں اداروں كو مل كر اپنی ہر سال كی سرگرميوں كے لئے مشتركہ پروگرام تدوين كرنا چاہیے۔
525327