بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كے اسپيكر "علی لاريجانی" اس سيمينار میں غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ كے بعد فلسطين كے تحولات كے بارے میں تقرير كریں گے۔
یہ سيمينار ۱۹ جنوری كو آرٹ گيلری میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں جمعيت دفاع ملت فلسطين كے ٹرسٹيز گروپ كے اراكين سميت كئی ملكی اور غير ملكی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔
كہا جاتا ہے كہ صہيونی حكومت نے گزشتہ سال جنوری میں غزہ كی پٹی پر حملہ كر كے ۱۴۰۰ سے زائد فلسطينی بچوں اور عورتوں كو شہيد اور ۶۰۰ سے زائد فلسطينيوں كو زخمی كر ديا تھا۔
525247