بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "عليرضا اعرافی' نے ۱۸ جنوری كو اس يونيورسٹی اور دفتر تبليغات اسلامی قم كے عہديداروں كی مشتركہ نشست میں قرآن كريم كی بعض آيات كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سورہ نور كی آيات بہت عرفانی اور عميق مطالب پر مشتمل ہیں جو معرفتی مسائل میں بہت زيادہ وثر ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سورہ میں نور اور تاريكی كو انتہائی لطيف انداز میں ايك دوسرے كے مقابلے میں پيش كيا گيا ہے اور المصطفی يونيورسٹی كی كوشش ہے كہ وہ نور اور تاريكی كےدرميان فرق كو مشخص كرے۔
المصطفی يونيورسٹی كے سربراہ نے كہا كہ تمام لوگوں كو اسلام كے نور سے آگاہ ہونا چاہیے اور ہم نے اس بارے میں بہت وسيع پيمانے پر پروگراموں كو شروع كر ركھا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی نے مزيد كہا كہ ثقافتی اداروں كو نور اور تاريكی كے درميان فرق كو مشخص كرنے كے لئے كوشش كرنی چاہیے۔
525856