بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے "اصوات العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic نے ۲۰۱۲ء میں نجف اشرف كو عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا ہے۔
لہذا عراقی حكومت كے ثقافتی اداروں نے اس ثقافتی واقع كا ميدان ہموار كرنے كے لئے كتابوں كی بين الاقوامی نمائش كا اہتمام كيا ہے۔
یہ نمائش مارچ كے مہينے میں اميرالمومنين حضرت علی السلام كے حرم مطہر كے ساتھ لگائی جائے گی۔
عراق كی وزارت ثقافت كے ايك عہديدار "جابر الجابری" كے بقول یہ نمائش ۱۵ مارچ سے شروع ہو گی۔
526325