ہندوستان كے مسلمانوں كی جانب سے غزہ كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير كی مذمت

IQNA

ہندوستان كے مسلمانوں كی جانب سے غزہ كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: ہندوستان میں صہيونيوں كے خلاف منعقد ہونے والے سيمينار میں مسلمانوں نے فلسطينی شہريوں كے قتل عام پر اعتراض كرتے ہوئے مصر كے توسط سے غزہ كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے شركاء نے اپنے ايك بيانیے میں غزہ كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير كی مذمت كرتے ہوئے تمام عربی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسرائيل كے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔
انہوں نے فلسطين میں اسرائيلی بستيوں كی تعمير كو بند كرنے كی اپيل كرتے ہوئے مسلمان ممالك كی ايك يونين تشكيل دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
اس سيمينار میں جامع مسجد فتح پوری كے امام جماعت وجمعہ مفتی محمد مكرم احمد، ہندوستان كے مسلمانوں كی مشاورتی اسمبلی كے سربراہ مولانا انور علی قاسمی، اندراگاندھی يونيورسٹی كے سابقہ مشير پروفيسر بصير احمد خان، تسليم رحمانی، محمد شفيع احمد دہلوی، عميق احمد اور ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كريم نجفی نے شركت كی ہے۔
526556