فلسطينی عوام كی استقامت كی ياد میں طلباء كے سيمينار كا انعقاد

IQNA

فلسطينی عوام كی استقامت كی ياد میں طلباء كے سيمينار كا انعقاد

سياسی گروپ: ۲۳ جنوری كو سربراہی اجلاس كے ہال میں فلسطينی عوام كی استقامت كی ياد میں طلباء كا ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں ملكی اور غير ملكی سياسی شخصيات شركت كریں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مستقل طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے سيكرٹری محمد افكانہ نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار ملك كے طلباء كی انجمنوں كی كوششون اور جوانوں كی قومی آرگنائزيشن كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں سپريم نيشنل سيكورٹی كونسل كے سيكرٹری سعيد جليلی، رحيم پور از غدی، حجۃ الاسلام والمسلمين پناہيان، سردار قاسمی جيسے نامور اساتذہ اور عہديدار شركت كریں گے۔
افكانہ نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں غير ملكی شخصيات میں سے وينزويلا، بوليويا، فلسطين اور لبنان كے سفراء اور ايران كی سياسی و ثقافتی شخصيات شركت كریں گی۔
526796