ہمارے لیے سب سے زيادہ اہم مسئلہ فلسطين كا مسئلہ ہے: تركی كے وزير اعظم

IQNA

ہمارے لیے سب سے زيادہ اہم مسئلہ فلسطين كا مسئلہ ہے: تركی كے وزير اعظم

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے وزير اعظم نےسعودی بادشاہ سے ملاقات كے دوران مسئلہ فلسطين كو فلسطينيوں كے ساتھ مختص نہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ تركی كے لیے فلسطينيوں كی تقدير سےزيادہ اور كوئی مسئلہ اہميت نہیں ركھتا اور وہ اس وجہ سے نہیں كہ ہم مسلمان ہیں بلكہ اس وجہ سے كہ ہم انسان ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے فلسطين كے روزنامہ "الحياۃ الجديدۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے سفر پر گئے ہوئے تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے ۱۹ جنوری كو سعودی بادشاہ ملك عبداللہ بن عبدالعزيز سےملاقات كرتے ہوئے عربی ممالك بالخصوص فلسطين كے مسئلہ پر بحث وگفتگو كی ہے۔
طرفين نے اس ملاقات میں فلسطين كے حالات، علاقے میں امن كا قيام، قدس شريف كی مركزيت میں ايك مستقل ملك كا قيام اور علاقے میں پائيدار اور عادلانہ امن كے لئے كی جانے والی كوششوں كا جائزہ ليا ہے۔
اردوغان نے اس ملاقات میں اپنے ہمسایہ ممالك میں فقر اور غربت كو علاقے كے تمام ممالك كی مشتركہ مشكل قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہمیں ايك دوسرے كے تعاون اور مل جل كر ان مشكلات كو حل كرنا چاہیے۔
526661