بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سنٹر كی سائٹ نے ۱۹۹۶ء سے اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ركھا ہے اس سائٹ میں سنٹر كا مكمل تعارف، اس سے وابستہ سنٹرز، سنٹر كی خدمات، اسلامی كيلنڈر، شرعی اوقات، كمپيوٹر كا تعليمی پروگرام جيسے آپشنز موجود ہیں۔
اس كے علاوہ اس سائٹ میں مكہ، مدينہ، كربلا اور نجف اشرف وغيرہ كی تصاوير، پيشہ ور نیٹ ورك، جوان، اسلامی مأخذ، سنٹرز كی موضوعی فہرست اور اسلامی سائٹس كا لنكس جيسے آپشنز بھی موجود ہیں۔
اسلامی سنٹر صبا شمالی امريكہ میں واقع ہے اور اس سنٹر كے بعض اراكين پاكستان اور ہندوستان میں اردو زبان میں سرگرمياں انجام دے رہے ہیں اور بعض اراكين، افغانستان اور ايران میں فارسی زبان اور بعض ديگر اراكين، لبنان، عراق اور ديگر عربی ممالك میں عربی زبان میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ديگر اراكين انگريزی زبان بولتے ہیں۔
526661