ارمنيا میں "اسلامی انقلاب ايران كی عالمی ثاثير" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

ارمنيا میں "اسلامی انقلاب ايران كی عالمی ثاثير" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

سياسی وسماجی گروپ: ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے فروری كے دوسرے عشرے میں ايروان كی حكومتی يونيورسٹی میں "اسلامی انقلاب ايران كی عالمی تاثير كا جائزہ لينے" كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق ارمنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائڑيكٹر "محمد رضا شكيبا" نے اسلامی انقلاب كی كاميابی كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے اس ملك میں كلچرل سنٹر كے پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے ايران كلچرل سنٹر كے پروگراموں میں اس ملك كی مسجد كبود میں اس ملك میں مقيم ايرانيوں اور طلباء كے لئےاسلامی انقلاب كی كاميابی كے جشن كا انعقاد، غدير نامی طلباء سيمينار، مسجد كبود میں فارسی كے طلباء كے لئے خصوصی جشن، طلباء ٹوور، ارمنيا میں اسلامی انقلاب كے انعكاس كے عنوان سے آٹوكس میں عشرہ فجر كے پروگرام اور طلباء كے لئے چہلم امام حسين علیہ السلام كا پروگرام شامل ہیں۔
527307