بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے دوبئی میں اعزازی نامہ نگار نے امارات كے ذرائع ابلاغ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں رواں سال میں دس سال سے كم عمر كے بچوں كے لئے تعليم قرآن كريم كے پہلے كورس كا آغاز ہو رہا ہے۔
ابوظہبی كے مختلف علاقوں میں موجود تعليم قرآن كريم كے سنٹرز میں یہ كورسز منعقد ہو رہے ہیں جس میں دس سال سے كم عمر كے بچے شركت كر سكتے ہیں۔
527520