دمشق میں "غزہ كے محاصرہ میں دلائل اور اس كی استقامت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

دمشق میں "غزہ كے محاصرہ میں دلائل اور اس كی استقامت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ كے دارالحكومت دمشق كی "الاسد" لائبريری میں عرب رائٹروں كی انجمن كی كوششوں سے ۲۴ جنوری كو "غزہ كے محاصرہ میں دلائل اور اس كی استقامت" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست "ثقافت فلسطين" نامی انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے منعقد ہوگی جو چار دن تك جاری رہے گی۔
دمشق میں منعقد ہونے والی اس نشست میں سوریہ، فلسطين، مصر، اردن اور يمن كے بعض دانشور، محققين اور ادباء شركت كر كے ۲۲ روزہ جنگ كے دوران غزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظالم كے دلائل كا جائزہ لیں گے۔
اس كے علاوہ اس نشست كے شركاء صہيونی حكومت كے مظالم كے مقابلے میں ملت فلسطين كی استقامت وپائيداری اور اس علاقے كے مسلسل محاصرے پر بھی بحث وگفتگو كریں گے۔
527385