بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے تركی كے وزير اعظم اور ان كے ہمراہ وفد سے ملاقات كے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بين الاقوامی مسائل پر تبادلہ خيال كيا ہے۔
اس كے علاوہ اس ملاقات میں مشرق وسطی میں قيام امن، مسئلہ فلسطين، علاقے میں امن كا قيام، شہر قدس كا مستقبل اور افغانستان كے حالات كا جائزہ لينے كے لئے oic اور تركی كی كوششوں پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
Oic كے سيكرٹری جنرل نے تركی كی اس آرگنائزيشن كی حمايت اور امت اسلام كی خدمت اور بالخصوص مسئلہ فلسطين كے بارے میں تركی كے واضح موقف اور تہذيبوں كے درميان اتحاد و ويگانگت كے فروغ كے لئے كی جانے والی كوششوں كو سراہا ہے۔
527351